روپیہ دن بدن تگڑا، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگ گیا

Jan 10, 2024 | 18:13:PM
روپیہ دن بدن تگڑا، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ملک میں عام انتخابات کے اعلان کے بعد سے معاشی میدان سے اچھی خبریں موصول ہو رہی ہیں، پاکستانی روپے نے بھی توانا ہونا شروع کر دیا، انٹر بینک میں ڈالر کو رگڑا دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں  دیگر اہم کرنسیوں کے حوالے سے اہم خبر آ گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے سستاہوکر 282 روپے 18 پیسے پر آ گیا،  دیگر کرنسیوں کی بات کی جائے تو یورو کی قدر میں 14 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یورو اوپن مارکیٹ میں 308 روپے 86 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ، برطانوی پاونڈ کو دیگر کرنسیوں کی نسبت بڑا رگڑا لگا  ، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انگلش کرنسی  کی قدر میں 41 پیسے کمی دیکھی گئی اور اوپن مارکیٹ میں  یورو 358 روپے 79 پیسے پر  آگیا ۔

امارتی درہم کی بات کی جائے تو روپے نے اپنی قدر میں بہتری لاتے ہوئے دبئی کی کرنسی کو 7 پیسے  پیچھے دھکیلا ہے اور اب اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 77 روپے 3 پیسے اور سعودی ریال 4 پیسے کمی سے 75 روپے 27 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

واضح رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں آج9 پیسے کمی دیکھی گئی ہے ، ڈالر 281 روپے 13 پیسے پر بند ہوا، لیکن حیران کن طور پر ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج مارکیٹ میں منفی اختتام ہوا،100 انڈیکس 250 پوائنٹس کی کمی سے 63 ہزار 919 کی سطح پر بند ہوا، آج 17 ارب 97 کروڑ روپے مالیت کے 63 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : فری لانسرز کی سنی گئی ، حکومتی اقدام پر دنیا حیران،بڑا اعلان کر دیا