سر پر گیند لگنے سے کرکٹر کی موت ہوگئی

Jan 10, 2024 | 12:36:PM
سر پر گیند لگنے سے کرکٹر کی موت ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرکٹ دنیا میں کھیلا جانے والا ایک مقبول کھیل ہے،اس کھیل سے جہاں لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں تو یہ کھیلنے والوں کیلئے بھی بہت خطرناک ہے، میچ کے دوران فیلڈنگ میں کھڑے 52 سالہ کرکٹر کے سر پر قریبی پچ پر کھیلے جانے والے دوسرے میچ کی گیند لگنے سے موت ہوگئی ۔

 رپورٹ کے مطابق  یہ  واقعہ بھارتی شہر ممبئی میں پیش آیا ۔دو روز قبل مقامی سطح پر دو ٹی 20 میچز کھیلے جارہے تھے، یہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ صرف 50 یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے درمیان تھا۔

محدود جگہ اور وقت کی کمی کی وجہ سے حکام کو ایک ہی مقام پر بیک وقت دو کرکٹ میچز شیڈول کرنا پڑے، دونوں میچز مختلف پیچز پر کھیلے جارہے تھے لیکن ایک دوسرے سے قریب تھے۔
 ضرورپڑھیں:50سال سے پاکستانیوں کو کیسے بیوقوف بنایا گیا؟پول کھل گیا

اس دوران ایک میچ میں بلے باز نے شاٹ مارا تو گیند دوسری پچ میں چلی گئی جہاں فیلنڈنگ پر موجود 52 سالہ کھلاڑی جیش سوالا کے سر پر کان کے پیچھے لگی۔گیند مخالف سمت سے آنے کی وجہ سے کھلاڑی کا دھیان نہیں گیا، کان کے پیچھے گیند لگنے سے وہ نیچے گر گئے اور پھر انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زندہ نہ بچ سکے۔