بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

Aug 10, 2023 | 23:59:PM
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف اپوزیشن  کی جانب سے منی پور فسادات کو بنیاد بنا کر  لائی  جانے والی  تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی،لوک سبھا میں تین روز کی بحث کے بعد حکومتی اتحاد نے اپوزیشن اتحاد  کی تحریک عدم اعتماد کو بآسانی شکست دے دی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپوزیشن کو بڑا جھٹکا، اتحادی حکومت کے خلاف پیش کی جانے والی  تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، حکومتی اتحاد کے پاس  331 جبکہ اپوزیشن اتحاد  کی ملکیت  میں  144نشستیں ہیں، اس وجہ سے اپوزیشن  کی تحریک عدم اعتماد کو منہ کی کھانا پڑ ی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کو جنوبی پنجاب سے بڑی کامیابی مل گئی، اہم پی ٹی آئی رہنما ساتھیوں سمیت ن لیگ میں مریم کے قافلے میں شامل

بھارتی میڈیا  کے مطابق لوک سبھامیں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے معاملے پر بھارتی وزیر اعظم  نے 2 گھنٹے 13 منٹ لمبی تقریر کی، حکومت کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے موقع پر جب  مودی نے تقریر کا  آغاز کیا تو اپوزیشن ارکان نے لوک سبھا سے  واک آؤٹ کردیا اور ایوان سے رخصت ہو گئے، اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد ایوانِ  سپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر زبانی ووٹنگ شروع کر دی جسے مسترد کردیا گیا۔

لوک سبھا میں وزیراعظم مودی نے منی پور فسادات پربات کرتے ہوئے  کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ملزمان کو کٹہرے  میں لانے کیلئے کوشاں ہیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ مستقبل میں منی پور کا امن بحال ہو جائے گا، منی پور کی خواتین اور بیٹیوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ پوری ریاست اور ریاستی ادارے آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رے کہ اپوزیشن اتحاد نے منی پور واقعے کو بنیاد بناکر اتحادی  حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد 26 جولائی کو لوک سبھا میں  پیش کی تھی،  3 روزہ بحث کے بعد حکومتی اتحاد نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو بآسانی ناکام بنا دیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنے 9سالہ دور اقتدارمیں دوسری بار تحریک عدم اعتماد کا سامنا کیا، پہلی بار تحریک عدم اعتماد 2018میں لائی گئی جس کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔