بدقسمتی ہے کہ اربوں کے پراجیکٹ کو 2 سے 3 ماہ میں بند کر دیا جاتا ہے۔ ۔گورنر پنجا ب کا آب پاک اتھارٹی کی تقریب سے خطاب

Aug 10, 2021 | 13:08:PM
 بدقسمتی ہے کہ اربوں کے پراجیکٹ کو 2 سے 3 ماہ میں بند کر دیا جاتا ہے۔ ۔گورنر پنجا ب کا آب پاک اتھارٹی کی تقریب سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ  پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اربوں روپے کے پراجیکٹ کو 2 سے 3 ماہ میں بند کر دیا جاتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آب پاک اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےچو دھر ی سر ور نےبتا یا کہ   لاہور  کے چلڈرن ہسپتال کے ایم ایس نے انکشاف کیا ہے کہ ایک لاکھ بچے گندا پانی پینے کی وجہ سے ہسپتال آتے  ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پنجاب میں پینے کے صاف پانی کو گورنر صاحب لیڈ کریں گے ۔واسا،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سمیت 10 ادارے پانی پر کام کر رہے ہیں کوئی بھی سلیقے سے کام نہیں کر رہا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم 10 سے 15 لاکھ روپے کے پراجیکٹ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت ڈیڑھ ارب میں لگاتے تھے ۔ 80 فیصد لوگ گندا پانی پینے کی وجہ سے ہسپتالوں میں جاتے ہیں ۔جہاں بھی فلٹریشن پلانٹ لگائے وہاں بیماریاں کم ہوئی ہیں۔ایک  سال گزر گیا ہماری واٹر بورڈ اتھارٹی نہ بن سکی،ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      دنیا کا سب سے چھوٹا 4Gسمارٹ فون فروخت کیلئے تیار