کسانوں کو بیدردی سے کچلنے والا بھارتی وزیر کا بیٹا گرفتار

Oct 09, 2021 | 23:28:PM
بھارتی وزیر بیٹا گرفتار
کیپشن: بھارتی وزیرکا بیٹا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  بھارتی ریاست اتر پردیش میں لکھیم پور کھیری کے مقام پر   کسانوں  پر گاڑی چڑھا کر قتل کرنیوالے  آشیش  مشرا گرفتا ر کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرکے بیٹے کولکھیم پوری کھیری میں  پرتشدد واقعات کی کئی گھنٹے تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق آشیش مشرا کو  ہفتے کے روز سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے تفتیش کیلئے بلایا تھا۔

کسانوں کو گاڑی تلے کچل کر مارنے کے مقدمے میں پولیس نے دو ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرلیا تھا تاہم وزیر کے بیٹے کی گرفتاری نہیں ہوپائی تھی جس کے باعث اس کے گھر پر نوٹس چسپاں کردیا گیا تھا۔ آشیش کے والد نے جمعہ کو کہا تھا کہ ان کے بیٹے کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے وہ ہفتے کو خود ہی تفتیش کیلئے پیش ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ آشیش مشرا کے خلاف ضلع لکھیم پور کھیری میں اپنی گاڑی تلے چار کسانوں کو کچل کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ وہ اس حوالے سے درج کیے گئے مقدمے کے مرکزی ملزم ہیں۔ چار کسانوں کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے  احتجاجی مظاہرے میں مزید  چار لوگ مارے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: