سعودی عرب کا پاکستان کیلئے اسکالرشپس کا اعلان

Oct 09, 2021 | 19:11:PM
سعودی عرب پاکستان کیلئے اسکالر شپس
کیپشن: سعودی عرب کاجھنڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سفیر پاکستان بلال اکبر نے کہاہے کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے 400 اسکالر شپ کااعلان کیا گیا ، ایگزٹ ری اینٹری،اقامہ ویزہ ختم والے افرادکے مسائل حل  کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سفیرپاکستان بلال اکبر نے جدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجارہاہے اور ریاض اورجدہ میں سوشل ویلفیئرپہلے سے زیادہ بہتراورمتحرک ہے۔بلال اکبر نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے400اسکالرشپ کااعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں القسیم ریجن، بریدہ میں پاکستانی اسکول کیلئے جگہ منتخب کرلی گئی ہے، اسکولوں کوبہتری،ترقی یافتہ بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
سفیرپاکستان نے کہا کہ ایگزٹ ری اینٹری،اقامہ ویزہ ختم والے افرادکے مسائل ختم کرنے سمیت پاکستان سے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کے معاملات پر کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چلتی ٹرین میں لڑکی کی اجتماعی آبروریزی