ابوظبی: شدید بارشیں، سیلابی صورتحال, تمام پارکس بند

Mar 09, 2024 | 22:12:PM
ابوظبی: شدید بارشیں، سیلابی صورتحال, تمام پارکس بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث ابوظبی میں تمام پارکس کو بند کردیا گیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، عمان میں بھی طوفانی ہواں اور موسلادھار بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا، ابو ظبی، فجیرا اور العین میں موسلادھار بارشوں کے بعد اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا، خراب موسم کے باعث ابوظبی میں تمام پارکس کو بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد میں قرآن کی تلاوت کرتے شہری کی روح پرواز کر گئی، ویڈیو وائرل

متحدہ عرب امارات میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے ابوظبی، دبئی، شارجہ، راس الخیمہ اور عجمان میں علیحدہ علیحدہ شدت کے ساتھ بارش ریکارڈ کی، دبئی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کے بعد بھی کچھ رہائشیوں کو خراب موسم کے دوران چھتریاں تھامے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا، محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات میں آج بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

دوسری جانب عمان میں بھی موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، سڑکوں پر ٹریفک کا نظام متاثر رہا۔