وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات، پٹرول ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن

Feb 09, 2023 | 11:28:AM
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات،پٹرول ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ہدایات پر شیخوپورہ میں پٹرول ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے اب تک 30 کروڑ روپے مالیت کا پٹرول قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس کے اس آپریشن کی سربراہی ڈسٹرکٹ پولیس افسر (DPO) شیخوپورہ زاہد نواز مروت کر رہے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: وزیرپٹرولیم کی دھمکی کسی کام نہ آئی،پٹرولیم مصنوعات کی مزیدقلت 

ڈی پی او شیخوپورہ  کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارووائیاں جاری رہیں گی۔

پولیس نے ضلع شیخوپورہ میں تین مختلف مقامات پر کارووائی کی جہاں ذخیرہ اندوزوں نے حویلیوں میں  پٹرول سے بھرے درجنوں ٹینکر زیرِ زمین چھپا رکھے تھے۔ پولیس نے مجموعی طور پر ذخیرہ کیا گیا  12 لاکھ لیٹر پٹرول اپنے قبضہ میں لے لیا ہے جس کی مالیت 30 کروڑ روپے ہے۔شیخوپورہ  پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کی مدعیت میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔