انتہا پسند انسانیت کی توہین ہیں، بالی ووڈ اداکاروں نے مسکان کے حق میں آواز بلند کر دی

Feb 09, 2022 | 20:00:PM
بھارتی ریاست کرناٹک، ہندو انتہا پسندوں، مسلم باحجاب طالبہ مسکان، ڈرے یا گھبرائے بغیر، اللہ اکبر،
کیپشن: بالی ووڈ اداکار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلم باحجاب طالبہ مسکان کو گھیرا، مسکان نے ڈرے یا گھبرائے بغیر ’جے شری رام‘ کے جواب میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بلند کیا اور سوشل میڈیا پر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
سوشل میڈیا پر جہاں ہر جانب مسکان کی واہ واہ ہورہی ہے ، داد دینے والوں میں معروف بھارتی و پاکستانی شخصیات بھی حصہ لے رہی ہیں۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر پوجا بھٹ نے بھی مسکان کی ویڈیو پر ردعمل دیا ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیشہ کی طرح عورت کو دھمکانے کیلئے چند مرد موجود ہیں اور ایسے نظارے انسانوں کو خوفزدہ کرنے کیلئے کافی ہیں۔
پوجا بھٹ نے کہا کہ بھٹکی ہوئی عوام کا ایک بڑا حصہ نفرت کی بھینٹ چڑھ چکا ہے، اپنی کمزوری کو ظلم سے چھپانے کی کوشش کرتے یہ انتہا پسند انسانیت کی توہین ہیں۔دوسری جانب اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسکان کو تنگ کرنے والے انتہا پسندوں کو ’درندہ‘ قرار دیا۔ایک اور ٹوئٹ میں سوارا بھاسکر نے لکھا کہ بھارت کی صورتحال شرمناک ہوچکی ہے۔دوسری جانب کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنا بند کرو، حجاب ہو، گھونگٹ ہو یاجینز، خواتین کو مرضی کے کپڑے پہننے کا اختیار ہے۔
 ادھربھارتی اداکار اور بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ علی گونے نے انتہا پسند ہندوﺅں کا تنہا سامنا کرنے والی طالبہ کو ’شیرنی‘ قرار دے دیا۔انسٹاگرام کی سٹوری میں علی گونے نے وہ ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں کس طرح ایک نوجوان خاتون طالبہ نے تنہا ڈھیر سارے انتہا پسند ہندوﺅں کا سامنا کیا۔انتہا پسند ہندو طالبہ کے حجاب کے خلاف احتجاج کرتے رہے لیکن بہادر طالبہ نے ان کو خود پر حاوی نہ ہونے دیا اور اللہ اکبر‘ کے نعرے لگاتے رہی۔علی گونے نے طالبہ کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہماری شیرنی ہے۔‘بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ ’ایک عورت کو یہ جھنڈ میں کتے نہیں ڈرا سکتے۔‘ 

یہ بھی پڑھیں: کرناٹک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ۔۔۔بالی ووڈ اداکار نے بڑا بیان دیدیا