جس ملک کا پیسہ چوری ہو کر باہر چلا جائے اسکا کیا مستقبل ہوگا:عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ایک دوسرے کو چور کہنے والے پھر اکٹھے ہوگئے، پیٹ پھاڑنے کے دعوے کرنے والے آج پیٹ ملا رہے ہیں، زرداری صاحب چیک بک لے کر لوگوں کو خریدنے نکل پڑے، کبھی کسی سیاست دان کو خریدتے تو کبھی کسی کو، یہ جو مرضی کرلیں، ان کو سزائیں ملنی ہیں،جس ملک کا پیسہ چوری ہو کر باہر چلا جائے اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا۔
فیصل آباد میں قومی صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب کو عمران خان کا ڈر لگا ہوا ہے، جلدی پڑی ہے ان لوگوں کو کہ اسے جلدی فارغ کرو ورنہ ہم جیل جائیں گے، میں نے ان کے خلاف 25 سال پہلے جہاد شروع کیا تھا، ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں ، انہوں نے شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاپڑ والے کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے آرہے ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے بیٹے کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے آجاتا ہے، وہ ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ پارلیمنٹ میں تقریر کرتا ہے، برطانیہ میں شکل نہیں دکھا سکتا تھا، شہباز شریف کی تقریر جاب ایپلی کیشن ہوتی ہے کہ مجھے پھر سے موقع مل جائے۔
انہوں نے نواز شریف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہتا ہے دل کی بیماری ہے مگر دل کی بیماری کے ساتھ سیڑھیاں چڑھ رہا ہے، اپنی فیکٹریاں دیکھنے جارہا ہے، چوری میں برائی نہیں تو کوئی کیوں محنت کرے گا۔
یہ چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہوا ہے ان کی کھانسی کا علاج بھی بیرون ملک ہوتا تھا، جب دیکھو کوئی چیک اپ کیلئے لندن یا امریکا جا رہا ہے، 20 سال پہلے دونوں ایک دوسرے کو چور کہتے تھے، کیا کبھی ان چوروں نے عام آدمی کا سوچا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے، زرداری کو 2 بار تحریک انصاف نے جیل میں نہیں ڈالا، زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پی ٹی آئی نے پیسہ نہیں نکالنا تھا، آصف زرداری کو ن لیگ کی حکومت نے جیل میں ڈالا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 سال سے حکمرانی کرنے والے اپنا پیٹ بھرتے رہے، سندھ میں پارٹی لیڈر ہے جو 13 سال میں اردو بھی بولنا نہیں سیکھا، بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے، آپ نے لوگوں سے پوچھا کیا گزرتی ہے ان پر، آصف زرداری کبھی کسی کو خریدتے ہیں کبھی کسی کو، 25 سال پہلے ان دونوں چوروں کیخلاف جدوجہد شروع کی، سیاست میں ان دونوں چوروں کیخلاف جدوجہد کرنے ہی آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔۔فیصل واڈا نااہل قرار