سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری 

Dec 09, 2023 | 00:26:AM
سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت اعوان)پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ٹاپ 5000 اہل امیدواروں کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کردی،عبوری لسٹ اوپن میرٹ اور کوٹہ سیٹوں پر داخلے کیلئے لگائی گئی ہے۔

ترجمان یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ میرٹ لسٹ میں سے 3389 امیدواروں کو ہی ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ مل سکے گا، ایم بی بی ایس کیلئے اوپن میرٹ 91.3 اور بی ڈی ایس کیلئے 91.1 فیصد رہنے کا امکان ہے،امیدوار عبوری میرٹ لسٹ کے حوالے سے اعتراضات اگلے 48 گھنٹے کے اندر درج کراسکتے ہیں،ترجمان یو ایچ ایس نے مزید کہا کہ اعتراضات صرف آن لائن کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے وصول کیے جائیں گے، اعتراض کے ساتھ متعلقہ دستاویزی ثبوت بھی اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔

ترجمان نے کہاکہ تمام اعتراضات کا جائزہ لینے کے بعد حتمی میرٹ لسٹ 12 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی، امیدواروں کو میڈیکل اور ڈینٹل کالجز اسی حتمی میرٹ لسٹ کی بنیاد پر الاٹ کیے جائیں گے،داخلہ میرٹ اور کالجز کیلئے امیدوار کی دی گئی چوائس کی بنیاد پر دیا جائے گا،میڈیکل کالج الاٹمنٹ کیلئے پہلی سلیکشن لسٹ 15 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 43 گیندوں پر 193 رنز کی برق رفتار اننگز،کتنے چھکے اور چوکے شامل؟ نیا ریکارڈ قائم ہو گیا