فیصل آباد: جیل خانہ جات کی بھرتی کے دوڑ ٹیسٹ میں دوستی کی مثال قائم

Aug 09, 2023 | 00:26:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب مقبول) فیصل آباد میں جیل خانہ جات کی بھرتی کے دوڑ ٹیسٹ میں 2 امیدواروں نے دوستی کی مثال قائم کردی۔

فیصل آباد میں جیل خانہ جات کی بھرتی کے دوڑ ٹیسٹ میں 2 امیدواروں نے دوستی کی مثال قائم کردی، دونوں دوست وارڈ بھرتی ہونے کیلئے ٹیسٹ میں دوڑ لگارہے تھے، ہاشم نامی نوجوان کا دوست راشد دوڑ کے دوران تھک کر گرگیا، ہاشم نے اپنے گرنے والے دوست راشد کو کندھوں پر بٹھاکر دوڑ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں میں عمرہ کے خواہشمند افراد کیلئے وزارت مذہبی امور سے اہم خبر آ گئی

جیل اہلکاروں نے دوست کو کندھوں پر اٹھاکر دوڑنے کا سین موبائل کیمرہ میں ریکارڈ کرلیا، دوست کو کندھے پر اٹھاکر بھاگنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،جیل حکام نے دونوں دوستوں کو اگلے دن دوبارہ دوڑنے کا موقع دیا لیکن دونوں  فیل ہوگئے.

واضح رہے کہ فیصل آباد میں 7ویں گریڈ کی جیل وارڈر کی 140 بھرتیوں کے لیے فیزیکل ٹیسٹ تھا جس کی آخری تاریخ 7 اگست تھی، یہ ٹیسٹ 3 اگست سے 7 اگست ( 5 دن)  تک چلتے رہے جو اب اختتام پذیر ہو ئے ہیں۔