ن لیگ نے سندھ میں بڑی چال چل دی

Nov 08, 2023 | 09:40:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ن لیگ نے سندھ بڑی چال چل دی،پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا ،آصف زرداری بھی پیچھے نہ رہے،پی ٹی آئی سے ہاتھ ملا لیا؟نئی صف بندی کیا ہورہی ہے؟

پروگرام’10 تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی ایک اور متوقع نشانی سامنے آ گئی ۔ایم کیو ایم پاکستان جو جیتنے والے گھوڑے پر سوار ہونے کا ہنر خوب جانتی ہے اب کی بار جیت کے باقائدہ اعلانات سے پہلے ہی مسلم لیگ ن کیساتھ ہاتھ ملا کر بڑے بڑوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔جس کے بعد سندھ سے لیول پلئنگ فیلڈ کا مطالبہ مزید زور پکڑتا دکھائی دے رہا ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین رقابتیں عداوتیں شکایتیں ،آنے والے دنوں میں مزید زور پکڑتی دکھائی دیتی ہے۔سیاسی منظر نامے پر چھائی مسلم لیگ ن کریز سے باہر نکل کر بے دھڑک ہو کر کھیل رہی ہے۔بہت عرصے بعد ہی سہی لیکن مسلم لیگ ن کا لاہور ماڈل ٹاون میں واقعہ مرکزی سیکرٹریٹ کی رونقیں بحال ہو چکی ہے اور پورے ملک کی نظریں اس سیکرٹریٹ میں ہونے والی ہلچل کی جانب مرکوز ہیں ۔گزشتہ روز میاں نواز شریف کے چار سال بعد مرکزی سیکرٹریٹ میں آمد کے بعد آج ایک اور اہم خبر اسی جگہ سامنے آئی جب ایم کیو ایم کا وفد نواز شریف سے ملاقات کے لیے کراچی سے یہاں آیا۔ایک گھنٹے سے زیادہ محیط میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کا مستقبل میں اکھٹے چلنے کا اعلان نے پیپلز پارٹی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔پیپلز پارٹی جو پہلے سے ہی لیول پلئنگ فیلڈ کا نعرہ لگا رہی تھی اب اس اتحاد کے بعد سندھ خاص کر کراچی اور حیدر آباد کی سیاست میں مشکل میں نظر آتی ہے۔

ٹیگز: