عمران خان کا وزیراعلی گلگت کی فراہم کردہ سرکاری سکیورٹی پر اعتماد کا اظہار

Jun 08, 2022 | 13:07:PM
عمران خان،سکیورٹی،گلگت بلتستان
کیپشن: سکیورٹی اہلکار عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ سمیت قافلہ کی سکیورٹی کے ذمہ دار ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی سکیورٹی کا معاملہ، عمران خان نے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے مزید 30 سکیورٹی اہلکار مانگ لئے۔

 ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلی گلگت کی فراہم کردہ سرکاری سکیورٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا۔ عمران خان نے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے مزید 30 سکیورٹی اہلکار مانگ لئے۔

 ذرائع کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ کے پاس گلگت بلتستان کے سرکاری سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہیں۔ سکیورٹی اہلکار عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ سمیت قافلہ کی سکیورٹی کے ذمہ دار ہیں۔ سابق وزیراعظم نے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات رکھنے کے احکامات بھی دے دیئے۔

خیال رہے کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی واپس لئے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کو اسلام آباد پولیس کی طرف سے دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے تمام اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

 شہباز گل نے کہا کہ ایک طرف مجرمہ مریم صفدر کو وزیر اعظم کے برابر سیکیورٹی دی جا رہی ہے تو دوسری طرف امت مسلمہ کے لیڈر سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔