بجلی کا شارٹ فال کتنا ؟ اور کیوں ؟ اعدادو شمار جاری کر دئیے گئے

Jun 08, 2022 | 12:43:PM
لوڈشیڈنگ،عوام،پریشان
کیپشن: زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 307 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 293 میگاواٹ جبکہ ملک میں بجلی کی کل طلب 26 ہزار 600 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 4 ہزار 688 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 314 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:روپیہ تگڑا، ایک ہی دن میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی

ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار 567 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 118 ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 187 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 1 ہزار 237 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

 ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔