کےپی آئی ٹی بورڈ میں کروڑوں روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف

Jun 08, 2022 | 00:11:AM
کےپی آئی ٹی بورڈ میں کروڑوں روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف
کیپشن: کے پی آئی ٹی بورڈ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آڈیٹر جنرل نے تحریک انصاف دور میں خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں بھرتی کیے گئے 19 افسران کی بھرتیاں غیر قانونی قرار دے دیں۔

آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں قرار دیا کہ بھرتی کیلئے شارٹ لسٹنگ اور سلیکشن کا عمل شفاف نہیں تھا۔

آڈیٹر جنرل نے ذمہ داروں کے تعین کیلئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ ملازمین کی برطرفی اور ریکوری کی جائے۔

رپورٹ میں کہا گيا کہ تحریک انصاف کی موجودہ اور سابق حکومت نے افسروں کو بھرتی کیا، کے پی آئی ٹی بورڈ میں پرکشش تنخواہوں پر مینجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹرزبھرتی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی ختم ، مون سون کی انٹری ،محکمہ موسمیات کی طوفانی پیشگوئی

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق بورڈ کے اکاؤنٹس میں 36 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سنگین بے ضابطگیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

 بورڈ کے ایم ڈی صاحبزادہ محمد علی نے کہاکہ آڈٹ رپورٹ ابتدائی اعتراضات پرمشتمل ہےاور کئی اعتراضات کا جواب دیا ہے، باقی اعتراضات بھی دور کریں گے۔