ایران پر نئے حملے کا امکان، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ڈیزاسٹر، ہنڈرڈ انڈیکس 6713 پوائنٹس گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایران سے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تو دنیا کی بہت سی سٹاک مارکیٹوں کے ساتھ پاکستان کی سٹاک ایکسچیج میں بھی مایوسی اور تشویش کی لہر آئی۔ پی ایس ایکس میں صدر ٹرمپ کے جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد مندی کو غالب آتے دیکھا گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ آج یکے بعد دیگرے 7 حدیں گنوا بیٹھی۔ ، پاکستان سٹاک ایکسچیج کا ہنڈرڈ انڈیکسصرف ایک دن میں ہی 6713 پوائنٹس کم ہوکر 179542 پوائنٹس پر آگیا۔
آج صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد آئل مارکیٹ مین قیمتین بے تحاشا بڑھنے کا رجحان شروع ہو گیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں آج شام تک 6 فیصد بڑا اضافہ ہو چکا ہے اور اضافے کا یہ رجحان ابھی رکا نہیں۔ لندن برینٹ کروڈ 78.82 ڈالر فی بیرل ہو چکا ہے اور امریکہ کا ویسٹ ٹیکساس آئل بڑھ کر .96 .74 ڈالر فی بیرل ہو گیاہے۔
آج ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے میں بہت زیادہ وقت ضائع کیا،میرے خیال میں مفاہمت کی یادداشت ختم ہوچکی ہے۔ ایران کی قیادت کے بارے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، ، وہ بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا۔
بعد مین صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی بتا دیا کہ آج رات کو ایران پر حملے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: دہشتگردوں کو ہر جگہ نشانہ بنائیں گے، مسلح افواج کے ترجمان کا اعلان