روپے کی بے قدری میں اضافہ،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے اضافہ ہوگیا

Dec 08, 2022 | 11:21:AM
ڈالر ,انٹربینک,معاشی ماہرین,اسمگلنگ, چاندی ,24نیوز ,سٹیٹ بینک آف پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )ڈالر کی روپے کے مقابلے رفتار کم نہ ہوسکی ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے اضافہ ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 224.16وپے سے بڑھ کر 224.30روپے پر پہنچ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ  طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

ضرور پڑھیں :پنجاب: بیرونی قرضوں میں 109 ارب کا اضافہ، صوبہ 1316 ارب کا مقروض

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کی بڑی وجہ پاکستان میں زرمبادلہ کے تیزی سے گرتے ہوئے ذخائر ہیں۔ جس کی وجہ سے معاشی صورتحال میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ ملکی صورتحال کی وجہ کاروباری افراد پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے کترا رہے ہیں۔ زرمبادلہ میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے بھی ایل سیز کھولنے کے حوالے سے اقدامات سخت کر دیئے ہیں۔