اجرت کی منظوری، مزدور افراد کی سنی گئی

Oct 07, 2023 | 15:20:PM
 پیکجز لمیٹڈ نے فیکٹری مزدوروں کی کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کی منظوری دے دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) پیکجز لمیٹڈ نے فیکٹری مزدوروں کی کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے کرنے کی منظوری دے دی۔

پیکجز لمیٹد نے پیکجز یونین کی درخواست پر یکم جولائی سے اطلاق کا فیصلہ لیا۔ حکومت پنجاب نے کم از کم اجرت کا اطلاق19 ستمبر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

جنرل سیکرٹری پیکجز ورکرز یونین محسن الیاس کی ڈائریکٹر لیبر ساؤتھ سے ملاقات کی۔  محسن الیاس نے ڈائریکٹر لیبر ساؤتھ ندیم اختر کو مذکورہ اقدام کی رپورٹ پیش کی۔

مزید پڑھیں: جلاؤ گھیراؤکیس: حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر کی ضمانت منظور 

رپورٹ کے مطابق پیکجز لمیٹڈ، ڈی آئی سی انک ، پیکجز مال کے مزدو، بلھے شاہ پیپر مل و دیگر گروپ فیکٹریوں کے مزدوروں کو فائدہ پہنچا اور تقریبا 10 ہزار فیکٹری ورکرز کو جولائی سے اطلاق پر ریلیف ملے گا۔