جشن عید میلاد النبی:صدرعارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دیدی

Oct 07, 2022 | 18:31:PM
صدر عارف علوی، جشن عید میلادالنبیؐ، قیدیوں کی سزائوں، کمی کی منظوری،
کیپشن: صدر عارف علوی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر عارف علوی نے جشن میلاد النبی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دےدی ۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔ اسی طرح اس فیصلے کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
فیصلے کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ان پر ہوگا، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا، 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور وزیر معدنیات پنجاب لطیف نذر کا مستعفی ہونے کا فیصلہ