شوکت ترین 3 دن بعد وفاقی وزیر نہیں رہیں گے

Oct 07, 2021 | 23:04:PM
شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے، وفاقی وزیر نہیں رہیں گے
کیپشن: وفاقی وزیر خزانہ، شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت کی قانونی ٹیم کی غلطی سے شوکت ترین سینیٹر نہ بن سکے ،شوکت ترین 3 دن بعد وفاقی وزیر نہیں رہیں گے،ان کے پاس وزیر کا عہدہ چھوڑنے کے علاوہ کوئی آپشن نہ بچا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت کا آرڈیننس لانے کے باوجود اسحاق ڈار کی نشست پر شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا پلان ناکام ہو گیا، شوکت ترین کے پاس وفاقی وزیر سے مشیر بننے کا آپشن موجودہے اوراس حوالے سے اگلے دو روز میں فیصلہ متوقع ہے۔17 اپریل 2021 کو وزیر خزانہ بننے والے شوکت ترین کی آئینی مدت 10 اکتوبر کو ختم ہو جائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں:اگر میری فیملی مشکل میں ہوئی تو یہ شخص ان کیسا تھ ہوگا، شاہ رخ خان کی پرانی ویڈیو وائرل
ذرائع کے مطابق حکومت کا شوکت ترین کو کے پی سے سینیٹر بنانے پر غور جاری ہے،خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست پر منتخب کروایا جائے گا ،ذرائع کا مزید کہناہے کہ پنجاب اور کے پی کے سے کوئی بھی موجودہ رکن مستعفی ہونے کو تیار نہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باعث نشست خالی ہے۔
ذرائع صدارتی آرڈیننس کا اسحاق ڈار کی نشست پر اطلاق نہ ہو پایا، 10 اکتوبر کو وزیر خزانہ کا عہدہ وزیراعظم کے پاس چلا جائے گا،ذرائع کاکہناہے کہ شوکت ترین مشیر بنیں گے ، شوکت ترین 10 اکتوبر کے بعد ای سی سی اور کابینہ کمیٹی کی صدارت نہیں کرسکیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری نے کرکٹ شا ئقین کو خوشخبری سنا دی۔۔2 ا نکاری ملک پاکستان آنے کے خواہش مند