اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 86 فلسطینی شہید

Mar 07, 2024 | 11:32:AM
اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 86 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 زخمی ہوگئے۔

   غزہ میں اسرائیلی فوج کی سفاکیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر سے اب تک 30 ہزار 7 سو 17 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 1 سو 56 زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرئیلی بمباری کے ساتھ ساتھ بھوک اور افلاس نے فلسطینیوں کیلئے مزید مشکلات کھڑی کردی ہیں، غزہ میں انسانوں کا مسلط کردہ قحط منڈلا رہا ہے، ہر طرف بھوک ہے، چند ماہ کے بچے پانی کی کمی اور بھوک سے مر رہے ہیں اور اب تک بھوک سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مذاکرات کاروں کا رمضان سے قبل غزہ میں جنگ بندی پر زور

دوسری جانب رمضان سے قبل جنگ بندی کیلئے مصر میں مذاکراتی دور جاری ہیں تاہم اب تک مذاکرات میں کوئی بریک تھرو نہیں ہوا ہے۔

حماس کی جانب سے غزہ میں مکمل جنگ بندی تک اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ نہ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ ہماری شرائط واضح ہیں، ہم مکمل اسرائیلی انخلاء، بے گھر ہونے والوں کی اپنے علاقوں میں واپسی اور بڑی مقدار میں امداد کی فراہمی چاہتے ہیں، اسرائیل اب بھی تاخیری چالوں اور طریقوں پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے لوگوں کے قتل عام اور بھوک پیاس سے مارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور بھوک کو دباؤ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اسرائیل جنگ میں جو کچھ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے وہ مذاکرات کی میز پر حاصل کرنا چاہتا ہے۔