مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی ویڈیو ؛ اداکارہ کا بیان سامنےآگیا

Mar 07, 2022 | 11:40:AM
اداکارہ کی کمر پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنانے کی کوشش
کیپشن: مہوش حیات ویڈیو (انسٹاگرام)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف  اداکارہ مہوش حیات کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، گزشتہ روز ان کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر انہوں انسٹاگرام سٹوری میں ردعمل کا اظہار کیا۔

ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات  کو سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ  تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے ڈارمہ اور فلم انڈسڑی میں باکمال اداکاری کرتے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا جس کے باعث ڈرامہ ہو یا فلمی سکرین لوگوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں کسی تقریب میں گروپ تصاویر کے دوران  ساتھ کھڑے ایک شخص نے ان کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کی تھی۔ پیچھے موجود ایک دوسرے شخص نے اس کا ہاتھ ہٹایا۔اداکارہ کے پیچھے بیٹھی خاتون اس کو ”گڈ“ کا اشارہ کرتی ہے۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری میں ویڈیو شیئر کرتے اس آدمی اور خاتون کی تعریف کی۔ مہوش حیات کا کہناتھا کہ کبھی کبھار آزادی کے پرستاروں پر افسوس ہوتا ہے اور وہ خیال کرتے ہیں کہ فنکار سے ایسا کرسکتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ آدمی اس واقعے سے آگاہ نہیں تھا. میری کمر سے ہاتھ ہٹانے والوں کا شکریہ اور لوگوں کو آپ سے سیکھنا چاہیے کہ ایک سچا شریف آدمی کیا ہوتاہے۔