گرمی کا زور ٹوٹے گا! عیدالاضحیٰ پر بارشوں کی پیشگوئی

Jul 07, 2022 | 21:55:PM
گرمی ،زور ،عیدالاضحیٰ ،بارشوں ،پیشگوئی
کیپشن: ملک میں عید پر مون سون بارشیں ہونے کی پیش گوئی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گرمی کے ستائے عوام کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ نئے الرٹ میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے ہواؤں کی شدت میں کمی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والے ادارے کے مطابق 9 اور 10 جولائی کشمیر، گلیات، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ پشاور، فیصل آباد، لاہور سمیت راولپنڈی اور اسلام آباد کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی: تیل اور گیس کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو عید کی تعطیلات کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔