کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک گر گیا،ہزارہ برادری کا شدید سردی میں بھی دھرنا جاری

Jan 07, 2021 | 23:44:PM
کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک گر گیا،ہزارہ برادری کا شدید سردی میں بھی دھرنا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک گر گیا،ہزارہ برادری کا شدید سردی میں بھی دھرنا جاری ہے،کوئٹہ میں آج رات درجہ حرات منفی 10 تک گرنے کاامکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر سانحہ مچھ کے متاثرین کا میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے،مظاہرین نے وزیراعظم کی آمد تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر رکھاہے، خون جما دینے والی سردی میں خواتین، بچے، بزرگ اپنے پیاروں کی میتوں کیساتھ وزیراعظم کی آمد کے منتظر ہے ،شدید سردی اور سڑکوں پر پڑی میتیں بھی ریاست مدینہ کے دعویدارحکمرانوں کے دلوں کو نرم نہ کر سکیں جبکہ پورا ملک سانحہ پر سوگوار ہے۔

وزیراعظم کے دھرنا مظاہرین کے پاس نہ جانے پرپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے دھرنا شرکا کے پاس گئے اور ان سے اپنے پیاروں کی تدفین کی درخواست کی۔