ایل این جی منگوائی تونیب نےخاقان عباسی کو پکڑلیا،ایاز صادق

Jan 07, 2021 | 16:25:PM
ایل این جی منگوائی تونیب نےخاقان عباسی کو پکڑلیا،ایاز صادق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کہتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی منگوائی تو نیب نے انہیں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  رانا تنویر حسین کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  ایاز صادق نے سوال کیا کہ کیا بروقت ایل این جی نہ منگوانے اور مبینہ بدعنوانی پر نیب ایکشن لے گا یا صرف شاہد خاقان کو پکڑنا تھا؟

کمیٹی کے رکن نور عالم نے کہا کہ کیا قطر کے علاوہ کسی دوسرے ملک سے سستی ایل این جی مل سکتی ہے؟

پٹرولیم ڈویژن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ قطر سے ایل این جی خریداری کا معاہدہ منسوخ کرنے پر اربوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔ تین حکومتی پاور پلانٹس کے ساتھ ایل این جی کا معاہدہ 2021ء کے دوران ختم ہو جائے گا۔ پاور پلانٹس کے ساتھ ٹیک اینڈ پے کی بنیاد پر طویل مدتی معاہدہ تھا جو ختم کیا گیا۔نوید قمر نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ ٹیک اینڈ پے معاہدہ ہوا تو نیب کیسز کا خدشہ ہے۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نیب کے ڈر سے متعدد فیصلے بروقت نہیں لئے جاتے۔

چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزارت توانائی گیس خریداری کیلئے قیمت اور سپلائی کو مستحکم رکھنے میں ناکام ہے۔