’’ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو لازمی ووٹ دیں‘‘، فرحان سعید

Feb 07, 2024 | 16:13:PM
 پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار فرحان سعید نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار فرحان سعید نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان میں جنرل الیکشن 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں جس پر نہ صرف سیاسی طور پر گہما گہمی دیکھنے میں آرہی ہے بلکہ شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی مداحوں کو حقِ رائے دہی کی ترغیب دینے میں سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔

گلوکار  فرحان سعید نے ملک کی خاطر اپنا فرض نبھاتے ہوئے ایکس پر الیکشن کے حوالے سے ایک خصوصی پوسٹ شئیر کی ہے۔

اس پوسٹ میں انہوں نے تمام  پاکستانیوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ ’’پاکستانیوں باہر نکلو اور 8 تاریخ کو ووٹ ڈالو۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ووٹ ڈالیں، اگر آپ اپنے ملک کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ ڈالیں، اگر آپ صحیح شخص کو ملک کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ ڈالیں۔ اس پورے سال پاکستان نے ووٹ کا حق مانگا تھا لہٰذا اب ووٹ کریں۔‘‘

مزید پڑھیں:  سب سے کم عمر اُمیدوار کا تعلق کس پارٹی سے ؟

واضح رہے کہ فرحان سعید پاکستان کے معروف گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاندار اداکار بھی ہیں جن کے لاکھوں چاہنے والے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو ایمانداری سے ادا کرتے ہیں بلکہ ملک کیلئے بھی ایک سنجیدہ فرض شناس ہیں۔