مہنگائی کا نیا طوفان ۔۔۔دودھ دہی ،دالیں سب کچھ  مہنگا

Dec 07, 2021 | 21:52:PM
مہنگائی کا نیا طوفان
کیپشن: دالیں ، دودھ اور دہی مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آگیا ۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے  دودھ ،دہی ،دالیں سب کچھ مہنگاکردیا ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے عوام کو بجلی کاایک اور جھٹکا دے دیا۔۔ایک ہی دن میں بجلی کتنے روپے مہنگی

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے دودھ ،دہی 15 روپے تک مہنگا کردیا۔دودھ 15 روپے بڑھ کر 115 روپے ،دہی 15 روپے بڑھ کر 135 روپے فی کلوگرام کردیا۔دالوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 روپے تک اضافہ کردیا ۔10 روپے اضافے کے بعد چاول سپر باسمتی 130روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیاجبکہ دال چنا 5 سے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے۔دال مسور 15 روپے فی کلوگرام تک مہنگی کردی گئی۔دال ماش 20 ،دال مونگ 15 چنے 10 سے 15 روپے تک مہنگے ہوگئے جبکہ بیسن 10 روپے فی کلوگرام تک مہنگا  ہوگیا ۔مٹن 150 روپے فی کلوگرام مہنگا کرکے 1100 روپے فی کلوگرام کردیاگیااور بیف کی قیمت میں  100 روپے  اضافہ کرکے 600 روپے فی کلوگرام کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:اومی کرون کا خطرہ۔۔ کیٹیگری سی ممالک سے پاکستان آنیوالوں پربڑی پابندی لگ گئی