بادل برسیں گے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی 

Oct 06, 2023 | 12:53:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

شہر لاہور کے موسم میں تبدیلیاں آنا شروع، محکمہ موسمیات نے موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ زہریلی گیسوں، فیکٹریوں کا دھواں شہر کی فضا کو آلودہ کرنے لگا ہے۔  لاہور میں پری سموگ کارروائیاں بھی فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔  آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 305ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز 8 ڈی ایچ اے335،جوہرٹاؤن میں آلودگی کی شرح255ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو بدلتے موسم کے پیش نظر حفاظتی اقدامات رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  ابتدائی ڈیٹا تیار،غیر ملکیوں کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا: محسن نقوی

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کےمطابق اسلام آباد  سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال اور دیر میں  چند مقا مات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں  گرم رہے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک   جبکہ جنوبی اضلاع  میں دن کے دوران  گرم رہے گا جبکہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  خشک اور دن کے دوران گرم  رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق    کشمیر میں موسم خشک جبکہ  گلگت بلتستان   میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْ