دیرینہ دوستی،پاک چین  تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، بلاول بھٹو

May 06, 2023 | 12:47:PM
  دیرینہ دوستی،پاک چین  تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، چین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، چین کی غیرمشروط حمایت پر شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ اور بلاول بھٹو کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ امور سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا  تھاکہ پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھے گا، آصف زرداری اور نواز شریف نے چین کے ساتھ منصوبے شروع کئے، وزیر اعظم شہباز شریف چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، چین نے عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کی غیرمشروط حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: