مسافرطیار ہ گرکرتباہ۔۔7 افرادہلاک

Feb 06, 2022 | 20:38:PM
طیارہ۔مسافر۔تباہ۔سیسنا۔آگ۔ سیاح 
کیپشن: جہاز کا ملبہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)پیرو میں مسافر بردار طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سات فراد لقمہ اجل بن گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرو کے صحرائی علاقے میں نزکا لائنز کی سیر کے لئے سیاحوں کو لے جانے والا مسافر بردارطیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارہ میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہو گئے۔حادثے کا شکار ہونے والا بدنصیب طیارہ، سیسنا 207 سنگل انجن والا طیارہ ہے جس کا تعلق ایروسانتوس کمپنی سے ہے۔ 
مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں تین ڈچ سیاح، دو چلی کے سیاح اور عملے کے دوارکان بھی شامل ہیں۔نازکا پولیس کے سربراہ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمین سے ٹکرانے کے بعد طیارے میں بظاہر آگ لگ گئی۔واضح رہے کہ نزکا لائنز، پیرو کے سب سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ ہے۔یاد رہے کہ اکتوبر 2010 میں، چار برطانوی سیاح اور دو پیرو کے عملے کے ارکان اس وقت مارے گئے تھے جب ایک ایئر ناسکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ 
یہ بھی پڑھیں۔آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری۔۔قیمت اتنی کم ۔۔خریدےگا اب ہر کوئی