روپے کی قدر  مستحکم ،ڈالر مزید سستا

Oct 05, 2023 | 10:46:AM
روپے کی قدر  مستحکم ،ڈالر مزید سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد مسلسل 22 ویں روز ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا، روپے کی قدرمزید  مستحکم ہو گئی،آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر  مزید سستا ہو گیا،اوپن مارکیٹ بھی ڈالر کا ریٹ کم ہو ا۔

حکومتی اقدامات ڈالر 6 ماہ کی کم سطح تک گرگیا,   اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 6 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 284  روپے سے بھی نیچے آگیا،انٹر بینک میں ڈالر 284.68  روپے سے کم ہوکر 283.62 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستاہوکر 284 روپے تک گرگیا ،کریک ڈاون کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 330 روپے کی بلند سطح سے اب تک 46 روپے سستاہوچکا ہے،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے کمی سے 299 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 2.50 روپے کمی سے 350 روپے کا ہوگیا، امارتی درہم 78.20 روپے پر برقرار رہا،اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 30 پیسے کمی سے 75.70 روپے کا ہوگیا۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 23.48روپے سستا ہوچکا ہے،ڈالر 23.50 روپے سستا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض میں 2850 ارب روپے کمی ہوچکی ہے،ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول سستا ہو گیا

 اسٹاک مارکیٹ تیزی کے بعد مثبت اختتام،100 انڈیکس میں 372 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 47 ہزار 452کی سطح پر بند ہوا،آج 8.99ارب روپے مالیت کے 46.28 کڑور شئیرز کا کاروبار ہوا،مارکیٹ میں 351 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،237 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ 88 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز  انٹر بینک میں ڈالر  1 روپے 7 پیسے سستا ہوا تھاجس کے بعد ڈالر کی قیمت 284 روپے  65 پیسے ہو ئی تھی جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے کم ہوکر 285 روپے کا ہوا،یورو303 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 351 روپے پر برقرار  رہا،امارتی درہم 80 پیسے سستاہوکر 78.70 روپے کا ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.70 روپے پر برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:  زلزلے کے جھٹکے!