تیل سستا ہو گیا

Oct 05, 2023 | 09:36:AM
تیل سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت پچھلے دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور  اس کی قیمت  ساڑھے 5 فیصد سے زائد گر  گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت کم ہوکر 85 ڈالر  81 سینٹ فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی،خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔

 دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کئے جانے کا امکان ہے۔

 ماہرین کی رائے میں سال 2024ء کے اختتام تک خام تیل 70 ڈالر فی بیرل تک گرسکتا ہے، مسلسل بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

ماہرین نے خیال ظاہر کیا کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں پھرردوبدل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر