سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات ؛ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کی امیدوار کو شکست دیدی

Nov 05, 2023 | 19:18:PM
سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات ؛ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کی امیدوار کو شکست دیدی
کیپشن: ووٹرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ کے 16 اضلاع میں ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰیٰ وہاب ضمنی بلدیاتی انتخابات کا معرکہ سر کرنے میں کامیاب  ہو گئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مرتضٰی وہاب نے 2 ہزار 410 ووٹوں کی لیڈ سے جماعت اسلامی کے امیدوار کو شکست دی ،مرتضیٰ وہاب نے یوسی صدر ٹاؤن سے 3 ہزار 976 ووٹ حاصل کئے۔

گزری میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جیت کی خوشی میں پیپلزپارٹی کے کارکنان نے خوب  جشن منایا، مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،یوسی 13 صدر ٹاؤن کے مکینوں کا مشکور ہوں جنہوں پیپلزپارٹی پر اعتماد برقرار رکھا ،ان کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں اس شہر کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لیے کام جاری رکھیں گے

یوسی مراد میمن 27 پولنگ سٹیشنز میں 27 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ،پیپلز پارٹی کے سلمان مراد 10007 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے،جماعت اسلامی کے محمد ایوب خاصخیلی 1340 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر  رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالحفیظ جوکھیو تیسرے نمبر پررہے،ٹوٹل 13000 سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے۔

خیرپور  میونسپل کمیٹی  کے ضمنی انتخابات میں  پیپلزپارٹی کے امیدوار  نعمان رضا وسان بھاری اکثریت سے  کامیاب  ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے امیدوار  سید آصف  شاہ   ہار گئے۔

گھوٹکی میں یو سی قادرپور کے وارڈ نمبر 2 میں جنرل کونسلر کا انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار بشیر بھٹو نے 5 سو 9 ووٹ لے کر جیت لیا، جے یو آئی کے امیدوار برکت بھٹو 412 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ادھر ضلع شرقی کی یوسی چھ وارڈ 4 میں ٹوٹل پولنگ سٹیشن کی تعداد 3ہے ،غوثیہ کالونی میں قائم پولنگ سٹیشن 1میں ٹوٹل 202ووٹ کاسٹ ہوئے،ٹی ایل پی کے ساجد حسین 94 ووٹ کے آگے ہیں،جماعت اسلامی کے ریاض پطرس نے 7 ، پی ٹی آئی کے ملک معراج نے 55 ، جے یو آئی کے سید عبدالفہیم نے 46 ووٹ حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی نے موٹر سائیکل کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کردی
بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،26 یونین کونسلز کی نشستوں پر 116 امیدوار آمنے سامنے ہیں، صوبے بھر میں 182 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔
شہر قائد میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبر کی 9 نشستوں پر پولنگ رہی، 9 نشستوں پر پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی سمیت 54 امیدوار میدان میں ہیں۔
ضلع ملیر، ضلع کیماڑی، ضلع جنوبی میں چیئرمین کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں جبکہ ضلع ملیر اور ضلع جنوبی میں وائس چیئرمین کی نشستوں پر بھی پولنگ جاری ہے،ضلع ملیر، ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں وارڈ ممبران کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔
ضمنی انتخاب والے حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 686 ہے، شہر قائد میں 121 پولنگ میں سے تمام کو حساس اور انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے اہم ٹائیگر اور سابق رکن اسمبلی نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا