روس حملہ، یوکرین میں پھنسا پہلا طالبعلم پاکستان پہنچ گیا

Mar 05, 2022 | 11:02:AM
پاکستانی طالبعلم، فائل فوٹو
کیپشن: پاکستانی طالبعلم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)روسی حملے کے باعث یوکرین میں پھنسا ہوا  پہلا پاکستانی طالب علم وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن کا رہائشی جنید حسین الٰہی 4 ماہ قبل میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یوکرین گیا تھا ، تاہم روس کی جانب سے 24 فروری کو ہونے والے حملے کے باعث وہاں پھنس گیا تھا۔براستہ استنبول کراچی پہنچنے والے طالبعلم جنید حسین الٰہی کا کہنا ہے کہ یوکرین میں اب بھی بہت سے طالبعلم بے یارو مددگار موجود ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر خدا بخش بابر کی مہربانی سے میں واپس وطن واپس پہنچا ہوں، سینیٹر خدا بخش بابر نے میرے لیے ٹکٹ کا بندوبست کیا۔پاکستانی طالبعلم نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے پاکستانی سفارت خانے کے کردار کو صفر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارت خانےنےکہا کہ صرف 3 دن کی رہائش دیں گے، اس کے بعدکچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    لیجنڈری اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے