لیجنڈری اداکار مسعود اختر انتقال کر گئے

Mar 05, 2022 | 10:33:AM
 اداکار کی نماز جنازہ گلشن راوی میں ادا کی جائے گی
کیپشن: اداکار مسعود اختر( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) پاکستان ٹی وی ڈراموں کے سنیئر اداکارمسعود اختر انتقال کرگئے۔

تفصیلات کےمطابق لیجنڈری اداکار مسعود اختر 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، سنئیر اداکار عرصہ دراز سے علیل اور اتفاق ہسپتال میں زیر علاج تھے، اداکار کی نماز جنازہ گلشن راوی میں ادا کی جائے گی۔

سنئیر اداکار مسعود اختر پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور عرصہ دراز سے زیر علاج تھے، اداکار کی نماز جنازہ شام 4 بجے عثمان پارک گلشن راوی میں ادا کی جائے گی۔ اداکار کو حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

 پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے، مسعود اختر نے متعدد ہٹ ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

واضح رہے کہ ٹی وی ڈراموں سے مقبولیت پانے والے فن کار مسعود اختر نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سےبھی کام کیا۔فلم ’سنگدل‘ میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا، اداکار مسعود اختر کو فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سےبھی نوازا گیا تھا۔