جلسوں پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

Dec 05, 2020 | 14:12:PM
جلسوں پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)کورونا وائرس سے پیدا  سنگین صورتحال پر قابو پانے کیلئے سیاسی جلسے جلوسوں پر پابندی لگائی جائے،شہری نے لاہور ہائیکورٹ  میں درخواست دائر کردی ۔

لاہور ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست  میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کورونا کے شدید پھیلاوٴ کی وجہ سے ہسپتالوں میں بسترز کم پڑنے لگے ہیں، خطرناک وائرس سے بچاؤ کیلئے سیاسی جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت بن گیا ہے، ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے مزید سخت حفاظتی اقدامات کے احکامات جاری کئے جائیں اور ہسپتالوں میں فارمیسیز کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔  درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت آئی جی پنجاب، ڈی سی لاہور کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار کے وکیل نےموقف اپنایا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی نہ ا بنایا گیا تو تشویشناک حد تک ہلاکتوں کا خطرہ ہے اس لئے  سینئر پروفیسر کی رات کے اوقات میں کورونا وارڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے ۔لواحقین کو مریض کی حالت کے بارے میں  آگاہ  رکھا جائے اور انہیں مریض سے رابطے میں رہنے کیلئے ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کی جائے۔