موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ازخود ختم ہوگئی، ایف بی آر

May 04, 2023 | 14:24:PM
موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ازخود ختم ہوگئی، ایف بی آر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ازخود ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین ایف آبی آر کا کہنا ہے کہ موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ تک عائد کی گئی تھی جو ازخود ختم ہوگئی، فوری طور پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت نہیں، اس وقت کاریں اور موبائل فونز درآمد ہی نہیں ہورہے، درآمدی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ وزارت تجارت کرتی ہے، وزارت تجارت جب کہے گی ایف بی آر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہو گیا