عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا،پاکستان میں قیمت بڑھنے کا امکان

Jul 04, 2023 | 00:08:AM
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا،پاکستان میں قیمت بڑھنے کا امکان
کیپشن: خام تیل کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 76ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے جبکہ روس نے تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!کرنٹ لگنے سے عالم دین جاں بحق