اسرئیلی کمپنیوں کی جانب سے امریکی سفارتکاروں کی جاسوسی ۔۔فون ہیک کرلئے

Dec 04, 2021 | 13:37:PM
امریکی ،سفارتکار، ہیک ،فون
کیپشن: اسرائیلی کمپنی نے امریکی سفارتکاروں کے فون ہیک کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت کے ایک سیئنر عہدیدار کے مطابق بیرون ملک کام کرنے والے امریکی سفارتکاروں کو لاحق خطرات کے سبب امریکی حکومت این ایس او (NSO) جیسی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور اس حوالے سے جاسوسی پر نئی بحث شروع کی جارہی ہے۔

العریبہ ٹی وی چینل نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے چار ارکان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے ملازمین کے 9 موبائل فون اسرائیلی کمپنی کے تیار کردہ سافٹ وئیر کی مدد سے نامعلوم افراد نے ہیک کر لئے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پچھلے چندماہ کے دوران کی جانے والی ہیکنگ کی ان کارروائیوں میں افریقی ملک یوگنڈا میں تعینات امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔امریکی حکام پر یہ حملے اسرائیلی ٹیکنالوجی کے استعمال سے امریکا کونشانہ بنانے کی سب سے بڑی کارروائیاں ہیں۔ اس سے قبل امریکی عہدیداروں سمیت دیگرکئی ممکنہ اہداف میڈیامیں سامنے آئے تھے مگر اس موقع پریہ واضح نہیں ہو سکا تھا کہ ہیکنگ کی کارروائیاں کامیاب ہوئی تھی یا نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ہائی الرٹ۔۔کرونا کی نئی شکل اومی کرون کے 2 مریض سامنے آ گئے

دوسری جانب اسرائیلی گروپ این ایس او نے ایک بیان میں کہاکہ اسے ہیکنگ کی سرگرمیوں میں اپنی ٹیکنالوجی کے استعمال کی کوئی اطلاع نہیں ہے پھر بھی انہوں نے متعلقہ اکائونٹس کو معطل کرتے ہوئےتحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔این ایس اور ترجمان کے مطابق "اگر ہماری تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ ہماری ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہیکنگ کی گئی ہےتو ہیکنگ کرنے والے صارف سے مستقل طور پر تعلق ختم کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی جائےگی۔"

یاد رہے کہ اسرائیلی کمپنی نے اس سے قبل بھی بتایا تھا کہ وہ اپنی ٹیکنالوجی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو فروخت کرتی ہے تاکہ وہ سیکیورٹی خطرات پر نظر رکھ سکیں۔ کمپنی کے مطابق وہ خفیہ نگرانی کے کسی آپریشن کا حصہ نہیں بنتی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی سافٹ وئیر کی مدد سے نا صرف میسجز، فوٹوز اوردیگر حساس معلومات تک رسائی لی جاسکتی ہے بلکہ ہیک شدہ فون کو ریکارڈنگ ڈیوائس کے طور پر استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔این ایس اور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ان کی ٹیکنالوجی کا مقصد دہشت گردی کی روک تھام تھا اور انہوں نے غیر ضروری جاسوسی کی روک تھام کے لئے سافٹ وئیر میں حدود لگا رکھی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: خطرناک طوفان کی آمد ۔۔سکولوں کو بند کرنیکا حکم..امتحانی شیڈول تبدیل