لیبیا میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی،500 سے زائد افراد بازیاب 

Aug 04, 2023 | 11:40:AM
لیبیا میں سکیورٹی فورسز اور آرمی کی جانب سے اغواہ کاروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنے پر 500 سے زائد افراد کو بازیاب کرا لیا گیا۔ تمام افراد غیر قانونی طور پر یورپ جانے کیلئے لیبیا پہنچے تھے جن میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی بھی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں مظہر) لیبیا میں سکیورٹی فورسز اور آرمی کی جانب سے اغواہ کاروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارنے پر 500 سے زائد افراد کو بازیاب کرا لیا گیا۔ تمام افراد غیر قانونی طور پر یورپ جانے کیلئے لیبیا پہنچے تھے جن میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی بھی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق لیبیا میں پولیس نے غیر قانونی قید کیے گئے سیف ہاوسز پر چھاپے مارنے پر بڑی تعداد میں پاکستانیوں سمیت 500 سے زائد افراد کو بازیاب کرا لیا۔ 

اٹلی جانے والے تمام افراد کو ایجنٹس نے قید کیا ہوا تھا۔ برآمد کیے جانے والوں میں پاکستانی، مصری اور سوڈانی باشندے شامل ہیں۔ اغواہ کاروں نے پاکستان، مصر، سوڈان سے لیبیا پہنچنے والے افراد کو عرصہ دراز سے قید کیا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: آن لائن لون ایپ کے ذریعے فراڈ،غیر ملکی باشندہ لاہور سے گرفتار

تمام افراد کو تبروک پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔