وزیراعظم عمران خان نے ریڈ زون کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا

Apr 04, 2022 | 15:52:PM
وزیراعظم عمران خان نے ریڈ زون کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا
کیپشن: وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد ریڈ زون کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے پروگرام ’’ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ میں آن لائن سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے تین سال سے کہہ رہی تھی کہ انتخابات کرائیں، اپوزیشن کہتی رہی کہ حکومت سلیکٹڈ اور نااہل ہے اور ناکام ہوگئی اسی لیے ہم نے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن لڑو اور حکومت ہمارے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ چلی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ یہ چھانگا مانگا کی سیاست ہے کہ بھیڑ بکریوں کی طرح ارکان اسمبلی کو خریدا جائے یہ جمہوریت نہیں جب کہ باہر سے بھی سازش ہوئی یعنی یہ حکومت گراکر اگلی حکومت بنائی جائی میں اس عمل کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ اس غیرجمہوری عمل کے خلاف آج اسلام آباد ریڈزون کے باہر بلیو ایریا میں احتجاج ریکارڈ کرائیں، اس احتجاج میں، میں خود بھی شرکت کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو نے فوج سے بڑا مطالبہ کردیا

 عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ انتخابات میں اپنے امپائر کھڑے کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے لوگوں کو لا کر الیکشن کی طرف چلے جائیں،  یہ لوگ الیکشن کمیشن میں اپنے بندے لگاکر پھر انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ اقتدار میں آکر اپنے کیسز ختم کردیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاست میں ہلچل ۔ایم کیو ایم کا بڑامطالبہ سامنے آ گیا