شہریوں کی سہولت کیلئے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیا

Sep 03, 2023 | 09:38:AM
  پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پنجاب پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ای ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ لائسنس کے لیے شہری ویب سائٹ ڈی ایل آئی ایم ایس پر اندراج کروائیں۔انہوں نے کہا کہ لائسنس پی ڈی ایف فارم میں ڈان لوڈ کرکے موبائل میں محفوظ کیا جائے، ڈان لوڈ پی ڈی ایف ڈرائیونگ لائسنس کو دوران سفر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان اداروں ، سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے تیار ہو گئے

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس رواں برس 30 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرچکی ہے، لائسنس اجرا سینٹرز کی تعداد بھی 45 سے بڑھا کر 200 سے زائد کردی گئی ہے۔