اے این ایف کی بڑی کارروائی: مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کیپسول برآمد

Sep 03, 2022 | 10:54:AM
اے این ایف کی بڑی کارروائی: مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسول برآمد
کیپشن: ہیرؤئن برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اے این ایف نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں جبکہ مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسول بھی برآمد کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی کارروائی کے دوران مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسول برآمد کرلئے گئے، ملزم پشاور ائیرپورٹ سے پرواز نمبر PA-612 کے ذریعے سفر کر رہا تھا۔

کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر دوسری کارروائی کے دوران محمد رفیق نامی ملزم سے 5 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ تیسری کارروائی اسلام آباد میں واقع بین الاقوامی کوریئر آفس میں کی گئی، جہاں ناروے بھیجے جانیوالے پارسل میں موجود میز کورز میں جذب شدہ 0.910 گرام آئس پکڑی گئی۔

اسی طرح اے این ایف نے چوتھی کارروائی میں جی ٹی روڈ  جہلم کے قریب سوزوکی راوی پک اپ سے 2.400 کلوگرام افیون اور 43.200 کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ایک اور کاروائی میں اسلام آباد ٹول پلازہ کے مقام پر سوزوکی آلٹو کار کے سی این جی سلینڈر سے 24 کلو گرام منشیات برآمد کر کے کار میں سوار 2 مُلزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار کئے گئے جن کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔