ایران کا جوہری ٹھکانوں کی فوٹیج دینے سے انکار ۔۔عالمی  ایٹمی توانائی ایجنسی  کا سخت  پیغام

Nov 03, 2021 | 14:23:PM
 خبردار ،ایران، آئی اے ای اے
کیپشن: آئی اے ای اے نےایران کو خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی  نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اپنے جوہری ٹھکانوں کے سیکورٹی کیمروں کی فوٹیج آئی اے ای اے کے حوالے کرنے سے انکار  ایک خطرناک تصرف ہے جس کے سنگین بین الاقوامی اثرات ہوں گے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر رافائل گروسی نے باور کرایا کہ ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ایران میں کام کرتے ہوئے مشکل حالات کا سامنا ہوا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ صورتحال زیادہ طویل عرصے جاری نہیں رہ سکتی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے آج بتایا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ "ہم شدید ابر آلود بادلوں کے بیچ اڑ رہے ہیں ، ہم عارضی طور پر اس صورتحال کو جاری رکھ سکتے ہیں مگر طویل مدت کے لئے نہیں"۔العریبہ کی ویب رپورٹ کےمطابق سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں موسمیات سے متعلق اقوام متحدہ کے سربراہ اجلاس کے ضمن میں گروسی کا کہنا تھا کہ "اگر ایران نے پر امن مقاصد کے لئے اپنا جوہری پروگرام جاری رکھنا کا سنجیدہ ارادہ کیا ہے تو ان پر لازم ہے کہ اس بات کی ضمانت پیش کریں"۔گروسی کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات کے گرد سخت سیکورٹی اقدامات کے نتیجے میں ایجنسی کے معائنہ کاروں کو بعض اوقات مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ براہ راست اور اعلیٰ سطح کی بات چیت کے واسطے جلد تہران کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: استغفراللہ ایسا انتقام ۔۔قاتل ساتھی کا کٹا سر لئے سڑک پر گھومتا رہا۔۔ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار