سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ 

Jun 03, 2023 | 10:42:AM
 لاہور میں سبزی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری۔ سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں فرق برقرار ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) لاہور میں سبزی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری۔ سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں فرق برقرار ہے۔ 

سرکاری نرخوں اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں واضح فرق سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے ہیں۔

پیازسرکاری نرخ55، بازارمیں75روپے فی کلومیں فروخت، ٹماٹرسرکاری نرخ27 جبکہ بازارمیں50روپے فی کلو میں فروخت،لہسن چائنہ سرکاری نرخ315، بازارمیں 400 روپے فی کلومیں فروخت، ادرک سرکاری نرخ 710، بازارمیں 800 روپے فی کلو میں فروخت، سبزمرچ سرکاری نرخ 70، بازارمیں 90 روپے فی کلو میں فروخت، آلوسرکاری نرخ 70، بازارمیں 90 روپے فی کلومیں فروخت، لیموں سرکاری نرخ 174، بازارمیں 250 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد: خاتون کی نازیبا تصاویر لیکر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

دوسری جانب شہری کہتے ہیں کہ ہر دکاندار کی قیمتیں مختلف ہیں، سبزی کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔