بچوں کو مسجدالحرام آنے کی مشروط اجازت ۔۔۔سعودی حکومت کا بڑا فیصلہ 

Feb 03, 2022 | 12:49:PM
مسجد الحرام ، بچوں کو اجازت
کیپشن: مسجد الحرام فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی وزارت حج و عمرہ نے خانہ کعبہ کے اطراف اور مسجد الحرام کے احاطے میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے 12سال سے زائد عمرکے وہ بچے جن کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے وہ مسجد الحرام میں آنے کے مجاز ہوں گے ۔تاہم 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو حرم میں داخلے کی اجازت تاحال نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ اورکینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقاتیں