جنرل باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ اورکینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقاتیں

Feb 01, 2022 | 21:55:PM
جی ایچ کیو۔ملاقاتیں۔ترکمانستان۔کینیڈین۔سراہا۔پاکستان
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنرمسزوینڈی گلمور ملاقات کر رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ اورکینیڈین ہائی کمشنر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ایس پی آر کے مطابق ملاقاتیں جی ایچ کیو میں ہوئیں۔
 ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ مسٹر ویپا حاجیوف کی ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور اورمختلف شعبوں میں تعاون پربات چیت کی گئی ۔ ملاقات میں ترکمانستان،افغانستان،پاکستان،بھارت پائپ لائن پرخصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ۔علاقائی رابطوں سے متعلق منصوبوں پربھی بات چیت ہوئی ۔ نائب وزیرخارجہ نے افغانستان سے متعلق پاکستانی کردارکوسراہا اور علاقائی استحکام اور بہتر تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔
 دریں اثناآرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنرمسزوینڈی گلمور کی ملاقات باہمی دلچسپی،مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سمیت مجموعی علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان کینیڈاکےساتھ روایتی باہمی رابطوں کومستحکم کرنے کاخواہاں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کینیڈاکےساتھ مختلف شعبوں میں دیرپاتعلقات کوفروغ دیناچاہتے ہیں۔ آرمی چیف نے شمالی علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کینیڈین ہائی کمشنرکی کوششوں کوسراہا۔ کنیڈین ہائی کمشنرنے افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کی کردار کی تعریف کی ۔ہائی کمشنر نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا ۔
 یہ بھی پڑھیں۔ تیسرا بچہ پیدا کرو۔۔۔ 25لاکھ انعام پاﺅ۔۔ہیں جی۔۔ہاں جی