نیا پاکستان ہاﺅسنگ، 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی منظوری

Dec 03, 2020 | 23:44:PM
 نیا پاکستان ہاﺅسنگ، 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام کی طرف پہلا قدم‘ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے تقریباً ً 10ارب روپے کی لاگت سے ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے پہلے مرحلے میں چار ہزار رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تمام ایسے شہری جنہیں نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی اور بینک مارگیج فنانسنگ کی سہولت فراہم کریں اپارٹمنٹس خریدنے کے اہل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطا بق یہ اپارٹمنٹس موضع ہلوکی میں 563کنال اراضی پر ایک سال میں تعمیر کئے جائیں گے۔چار منزلہ اپارٹمنٹس کی125بلاک تعمیر کئے جائیں گے اور ہر بلاک32رہائشی یونٹوں پر مشتمل ہوگا۔ یہاں متعدد مساجد بھی تعمیر کی جائیں گی۔ ایل ڈی اے 35ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرے گا ‘ اس مقصد کے لئے مختص کی جانے والی ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر سڑکیں ، واٹر سپلائی و سیوریج سسٹم ، فٹ پاتھ ، واٹر ٹریٹمنٹ پلاٹ اور دیگر انفراسٹرکچر تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اس مقصد کے لئے تقریباً20ارب روپے کے پی سی ون کی منظوری دی گئی ہے۔