کراچی میں کورونا کیسز کی شرح خطرناک حد تک پہنچ گئی..!!!

Dec 03, 2020 | 12:44:PM
کراچی میں کورونا کیسز کی شرح خطرناک حد تک پہنچ گئی..!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کی دوسری لہر سے کراچی سب سےزیادہ متاثر ہوا،مثبت کیسز کی شرح20اعشاریہ 12 فیصد   کی خطرناک حد تک پہنچ گئی۔
 

ملک بھر میں کورونا سے اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعد  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ہیلتھ ایکسپرٹ ایک بار پھر سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔ کورونا سے متعلق اجلاس  میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ  پاکستان میں کورونا پازیٹو آنے کا تناسب 8اعشاریہ 16 فیصد تک پہنچ گیا ہے اور سب سے زیادہ مثبت کیسزکا تناسب شہرقائد میں 20اعشاریہ 12 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کا تناسب6اعشاریہ6فیصد،خیبرپختونخوا میں کورونا کی شرح 5اعشاریہ6 فیصد، پنجاب2اعشاریہ4، سندھ 14اعشاریہ1 اور حیدرآباد میں 18اعشاریہ43فیصد رہا۔اس کے علاوہ لاہور5اعشاریہ69، راولپنڈی 4اعشاریہ59، فیصل آباد 6اعشاریہ81  فیصد،ایبٹ آباد14اعشاریہ53فیصد،آزاد کشمیر 11اعشاریہ9فیصد، بلوچستان 12اعشاریہ5 اور گلگت بلتستان 4اعشاریہ7فیصد اور کوئٹہ میں 9اعشاریہ91 فیصد رہی۔